امریکہ کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیرِ خزانہ نے حلف اٹھا کر فرائض کا آغاز کر دیا

جو بائڈن کی مجّوزہ امیدوار برائے وزارت خزانہ،' جینٹ ییلن' نے سینٹ کی منظوری کے بعد حلف اٹھا کر فرائض کا آغاز کر دیا

1571947
امریکہ کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیرِ خزانہ نے حلف اٹھا کر فرائض کا آغاز کر دیا

امریکہ کے صدر جو بائڈن کی مجّوزہ امیدوار برائے وزارت خزانہ،' جینٹ ییلن' نے سینٹ کی منظوری کے بعد حلف اٹھا کر فرائض کا آغاز کر دیا ہے۔

امریکہ وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ییلن نے نائب صدر کمالہ ہیرس  کے رُو برو 78 ویں وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

امریکہ مرکزی بینک FED کی سابقہ سربراہ ییلن امریکی وزارت خزانہ کی 231 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون وزیر خزانہ  ہیں۔

وہ تجربہ کار ماہرِ اقتصادیات ہیں اور 2014 میں فیڈ کی پہلی خاتون سربراہ متعین ہوئیں۔

وزارت خزانہ میں خصوصی مشیر کی حیثیت سے ترک الاصل خاتون دیدم نشانجی ان کی معاون ہوں گی۔



متعللقہ خبریں