پاکستان امریکی صدر جوبائیڈن کےساتھ دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات مزیدمستحکم بنانےکا خواہاں ہے:وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ وہ نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ صحت عامہ، بدعنوانی سے نمٹنے اور خطے میں امن کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں

1568112
پاکستان امریکی صدر جوبائیڈن کےساتھ دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات مزیدمستحکم بنانےکا خواہاں ہے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط شراکت داری کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی، معاشی روابط اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے جوبائیڈن کو صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ صحت عامہ، بدعنوانی سے نمٹنے اور خطے میں امن کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں۔



متعللقہ خبریں