نائیجیریا: بوکو حرام کی طرف سے اغوا شدہ 344 بچے رہا کروا لیے گئے

نائیجیریا میں کاٹسینا ریاست کے گورنر امینو بیلو مساری نے بتایا ہے کہ نائجیریا کے اغوا شدہ 344 بچوں کو گزشتہ روز حکومتی حفاظتی اداروں کے سپرد کر دیا گیا ہے

1547973
نائیجیریا: بوکو حرام کی طرف سے اغوا شدہ 344 بچے رہا کروا لیے گئے

نائیجیریا میں کاٹسینا ریاست کے گورنر امینو بیلو مساری نے بتایا ہے کہ نائجیریا کے اغوا شدہ 344 بچوں کو گزشتہ روز حکومتی حفاظتی اداروں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

گورنر مساری نے بتایا کہ بیشتر بچوں کو ہمسایہ زمفارا ریاست میں آزاد کرايا گیا۔ ہے ۔

ان بچوں کی طبی جانچ کے بعد  آج انہیں ان کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ  دہشتگرد تنًظیم بوکو حرام نے ان بچوں کو گيارہ دسمبر کو اغواء کر ليا تھا۔

نائجیریا کے صدر محمدو بُہاری نے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان بچوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں