لیبیا: حفتر فوج نے یرغمال تجارتی بحری جہاز کو چھوڑ دیا

مقامی حکام کے مطابق،  مبروکہ نامی یہ بحری جہاز مصراطہ شہر پہنچے کی کوشش میں تھا جب  اس پر قبضہ کرتےہوئے عملے کے سترہ افراد کو  یرغمال بنا لیا گیا تھا جن میں  نوترک بھی شامل تھے

1543272
لیبیا: حفتر فوج نے یرغمال تجارتی بحری جہاز کو چھوڑ دیا

 لیبیا میں  ادویات سےلدے  جمیکا پرچم بردارایک  ترک بحری جہاز کو  باغی لیڈر خلیفہ حفتر  کی فوج نے  رہا کر دیا ہے ۔

 مقامی حکام کے مطابق،  مبروکہ نامی یہ بحری جہاز مصراطہ شہر پہنچے کی کوشش میں تھا جب  اس پر قبضہ کرتےہوئے عملے کے سترہ افراد کو  یرغمال بنا لیا گیا تھا جن میں  نوترک بھی شامل تھے۔

بتایا گیا ہے کہ اب یہ جہاز اپنی منزل کی جانب محو سفر ہے۔ 

مشرقی لیبیا کی ناجائز  مسلح فوج کے لیڈر خلیفہ حفتر کے ترجمان احمد المسماری نے سوشل میڈیا پر  کہا تھا  کہ یہ بحری جہاز  بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ممنوعہ علاقے میں داخل ہو گیا تھا جس  بحری قوانین کی خلاف ورزی کے جواز میں اسے مشرقی بندرگاہ راس الہلال لے جایا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں