سانحہ کرائسٹ چرچ: کمیشن نے تفصیلی رپورٹ جاری کردی

رائل کميشن کی جانب سے ايک تفصيلی رپورٹ پيش کی گئی، جس ميں خفیہ سروس کی کوتاہياں تسليم کی گئيں مگر رپورٹ اس نتيجے پر پہنچی کہ حملے کو روکنا نا ممکن تھا

1541838
سانحہ کرائسٹ چرچ: کمیشن نے تفصیلی رپورٹ جاری کردی

نيوزی لينڈ کے شہر کرائسٹ چرچ ميں دو مساجد پر گزشتہ سال مارچ ميں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو روکنا نا ممکن تھا۔

اس سلسلے ميں آج رائل کميشن کی جانب سے ايک تفصيلی رپورٹ پيش کی گئی، جس ميں خفیہ سروس کی کوتاہياں تسليم کی گئيں مگر رپورٹ اس نتيجے پر پہنچی کہ حملے کو روکنا نا ممکن تھا۔

يہ انکوائری رپورٹ آٹھ سو صفحات پر مشتمل ہے۔

رپورٹ ميں يہ بھی کہا گيا ہے کہ اس حملے سے قبل  خفیہ ایجنسی حکام نے اسلامی شدت پسندی پر تو کافی توجہ دی مگر دائيں بازو کی انتہا پسندی پر دھيان نہ ديا۔

یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ کے اس حملے ميں اکیاونمسلمان ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں