آئندہ برس 12 ممالک قحط اور فاقہ کشی کا شکار ہو سکتے ہیں، عالمی خوراک پروگرام

آئندہ سال ٹھیک معنوں میں  آفت زدہ سال ثابت ہو گا

1540046
آئندہ برس 12 ممالک قحط اور فاقہ کشی کا شکار ہو سکتے ہیں، عالمی خوراک پروگرام

عالمی خوراک پروگرام  نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ برس بد ترین انسانی بحران کا سال ثابت ہو سکتا ہے اور 12 ممالک  قحط کے خطرات سے دو چار ہو سکتے ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر  ڈیوڈ بیس لے نے اقوام  متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منعقدہ کووڈ۔19 سربراہی اجلاس سے خطاب  میں کہا کہ ’’آئندہ سال ٹھیک معنوں میں  آفت زدہ سال ثابت ہو گا‘‘

عام وبا  اور جنگوں کے باعث انسانی ضروریات  میں 2 گنا اضافہ ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے بیسلے  کا کہنا تھا کہ قحط اور فاقہ کشی  12 ممالک کے دروازوں پر دستک  دے رہی ہے۔

انہوں  ان 12 ممالک کے نام تو نہیں دیے تا ہم فی الفور  اقدامات سے اس خطرے کا سد باب کیے جاسکنے پر زور دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں