ٹرمپ نے سابق مشیر مائیکل فلین کو معاف کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے معاملے میں ملوث اپنے سابق قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلین کو معاف کردیا ہے

1534905
ٹرمپ نے سابق مشیر مائیکل فلین کو معاف  کر دیا

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے معاملے میں ملوث اپنے سابق قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلین کو معاف کردیا ہے۔

ٹرمپ نے ٹویٹر کے ذریعے اپنے اس فیصلے کا اعلان کیا۔

سابق جنرل نے ایف بی آئی سے امریکہ میں سابق روسی سفیر کے ساتھ اپنے رابطوں کے بارے میں جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا تھا۔

محکمہ انصاف کے دباؤ میں، 61 سالہ فلین کے خلاف یہ مقدمہ جون میں بند کردیا گیا تھا۔

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے ساتھی ڈیموکریٹس نے فوری طور پر ٹرمپ کے اقدامات پر کڑی تنقید کی اور اسے اقتدار کا ناجائز استعمال قرار دیا۔



متعللقہ خبریں