ویکسین کے تجربات سے مثبت نتائج انتہائی حوصلہ کن ہیں، عالمی ادارہ صحت

ویکسین کی تیار میں  محنت ، لگن، رفتار  کا ویکسین کی تقسیم میں بھی  مظاہرہ کرنا لازمی ہو گا۔

1533170
ویکسین کے تجربات سے مثبت نتائج انتہائی حوصلہ کن ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت  کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبرے سُس کا کہنا ہے کہ ویکسین کے تجربات   سے حاصل کردہ تازہ مثبت نتائج اس طویل اور تاریک سرنگ  کے خاتمے پر نمو دار ہونے والی روشنی  کہیں زیادہ چمکدار دکھائی دینے لگی ہے۔ ن

گیبرے سُس نے تنظیم کے سوئس شہر جنیوا   دفتر سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے ہفتہ و ار پریس کانفرس میں بتایا کہ کووڈ۔19 ویکسین کے تجربات سے ملنے والے  مثبت نتائج باعث ِ مسرت ہیں،  ویکسین کی تیار میں  محنت ، لگن، رفتار  کا ویکسین کی تقسیم میں بھی  مظاہرہ کرنا لازمی ہو گا۔

گیبرے سُس کا کہنا تھا کہ ماضی  سے لیکر ابتک کسی بھی وبا کے خلاف اس قدر سرعت سے ویکسین تیار نہیں کی گئی تھی،  لہذا موجودہ پیش رفت ہمارے لیے امید کی کرن ثابت ہوئی ہے۔  اسوقت  تجربہ کردہ اور عوامی صحت کا تحفظ کرتے ہوئے  وبا کا قلع قمع کرنے میں معاون ثابت ہونے  کے بارے میں حقیقی معنوں میں امید پائی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سائنسدانوں نے  ویکسین کی تیاری کے مرحلے پر ایک نئے معیار کو حاصل کر لیا ہے، عالمی  رائے عامہ کو  اب ویکسین تک رسائی کے لیے اپنے اپنے معیار کو وضع کرنا لازم وملزوم ہے۔

 


 



متعللقہ خبریں