صدر ٹر مپ نے اپنی ٹیم اور متعلقہ اداروں کو اقتدار کی منتقلی کی ہدایات جاری کر دیں

ایڈمنسٹریٹر ایملی مرفی کا کہنا تھا کہ نو منتخب صدر کے استعمال کے لیے 63 لاکھ ڈالر کا ابتدائی فنڈ دستیاب ہو گا

1533234
صدر ٹر مپ نے اپنی ٹیم اور متعلقہ اداروں کو اقتدار کی منتقلی کی ہدایات جاری کر دیں

متحدہ امریکہ میں  ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائڈن کی انتظامیہ کی جانب  سفر میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے  تین نومبر کو  منعقد ہونے والے  اور جو بائڈن کی فتح کے ساتھ نکتہ پذیر ہونے والے انتخابات کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو اقتدار منتقل کرنے کے عمل کا آغاز کرنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایک اہم وفاقی ایجنسی کو 'ضروری اقدامات کرنے' کی ہدایات دے چکے ہیں تاہم اس کے ساتھ ہی انھوں نے انتخابی نتائج کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی جنگ کو بھی جاری رکھیں گے ۔

جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے) کا کہنا ہے کہ وہ بائیڈن کی الیکشن میں 'واضح کامیابی' تسلیم کر رہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر ایملی مرفی کا کہنا تھا کہ نو منتخب صدر کے استعمال کے لیے 63 لاکھ ڈالر کا ابتدائی فنڈ دستیاب ہو گا۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے 'حق کی لڑائی' جاری رکھنے کا اعادہ کرنے کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ 'اپنے ملک کے مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے میں ایملی اور ان کی ٹیم کو ابتدائی پروٹوکولز مکمل کرنے سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر رہا ہوں اور میں نے اپنی ٹیم سے بھی یہی کہا ہے

یاد رہے کہ ٹرمپ کو انتخابات میں 232 الیکڑول ووٹ ملے تھے جس کے بعد جو بائڈن نے اپنی فتح کا اعلان کر دیا  تھا۔

 



متعللقہ خبریں