قومی آزادی محاذ 72 گھنٹے میں اسلحہ پھینک دے: ایتھیوپیائی وزیراعظم

ایتھوپیائی وزیر اعظم آبے احمد نے شمالی تیگرائی کے علاقائی دارالحکومت میکیلے پر فوجی کارروائی سے قبل مقامی فوج تیگرائی قومی آزادی محاذ کو ہتھيار ڈالنے کے لیے 72 گھنٹوں کا وقت دیا ہے

1532665
قومی آزادی محاذ 72 گھنٹے میں اسلحہ پھینک دے: ایتھیوپیائی وزیراعظم

ایتھوپیائی وزیر اعظم آبے احمد نے شمالی تیگرائی کے علاقائی دارالحکومت میکیلے پر فوجی کارروائی سے قبل مقامی فوج تیگرائی قومی آزادی محاذ کو ہتھيار ڈالنے کے لیے 72 گھنٹوں کا وقت دیا ہے۔

انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ تیگرائی فورس کے پاس اب اس کے علاوہ کوئی اور راستہ موجود نہیں۔

دوسری جانب تیگرائی کی فوج نے جنگ جاری رکھنے اور وفاقی حکومت کو اس کے "ہر قدم کی قیمت ادا کرنے"پر مجبور کر دینے کا عہد کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایتھوپیا میں حالیہ ہفتوں کے دوران تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں