افغانستان میں قیام امن کے لئے قطر نے نہایت اہم کردار کا بیڑہ اٹھایا ہے: پومپیو

قطر، افغانستان میں تعمیر امن  کے مرحلے کا اہم اتحادی ہے اور اس نے نہایت اہم کردار کا بیڑہ اٹھایا ہے: وزیر خارجہ مائیک پومپیو

1532712
افغانستان میں قیام امن کے لئے قطر نے نہایت اہم کردار کا بیڑہ اٹھایا ہے: پومپیو

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ قطر، افغانستان میں تعمیر امن  کے مرحلے کا اہم اتحادی ہے اور اس نے نہایت اہم کردار کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

دورہ قطر کے دوران قطر کے روزنامہ الریا کے لئے انٹرویو میں پومپیو نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے جاری طالبان۔ افغان مذاکرات کچھ ماہ سے جاری ہیں اور اس دوران مذاکرات  میں حقیقی معنوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔

مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ قطر نہ صرف افغان امن مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے بلکہ افغانستان میں قیام امن مرحلے کا اہم اتحادی بھی ہے۔ قطر کے تعمیری کردار کی بدولت مذاکرات میں کامیابی کی امید میں اضافہ ہوا ہے۔

آئندہ ہفتوں میں مذاکرات میں مزید کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس کے لئے ہم دونوں فریقین سے تشدد میں کمی کی اپیل کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں