امریکی ریاست جارجیا میں دوبارہ گنتی،بائیڈن پھر کامیاب

امریکی صدارتی انتخابات میں رياست جارجیا کے ايک مقامی پولنگ افسر نے تصدیق کر دی ہے کہ اس رياست میں ڈیموکریٹس کے امیدوار جو بائیڈن نے کامیابی حاصل کر لی ہے

1531396
امریکی ریاست جارجیا میں دوبارہ گنتی،بائیڈن پھر کامیاب

امریکی صدارتی انتخابات میں رياست جارجیا کے ايک مقامی پولنگ افسر نے تصدیق کر دی ہے کہ اس رياست میں ڈیموکریٹس کے امیدوار جو بائیڈن نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اس مرتبہ ووٹوں کی گنتی مشین کے بجائے انتخابی اہلکاروں نے خود کی۔

اس سے قبل مشین سے کی گئی گنتی کے تنائج میں صدر ٹرمپ اور جو بائیڈن کے ووٹوں کی حتمی تعداد بہت قریب تھی۔

اس وجہ سے دوبارہ گنتی کی گئی۔ انتخابی افسر بریڈ رافنس پرجر نے دونوں نتائج کو درست قرار دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک مرتبہ پھر نئی گنتی کی درخواست کر سکتے ہیں کیونکہ جو بائیڈن کی برتری ابھی بھی بہت معمولی ہے



متعللقہ خبریں