کورونا ویکسین کے موجد ترک نژاد ڈاکٹروں کو جنرل اسمبلی سے خطاب کی دعوت
اقوام متحدہ نےجرمن بائیو ٹیکنولوجی کمپنی بائیو این ٹیک کے بانیوں پروفیسر ڈاکتر اوعور شاہین اور ڈاکٹر اوزلم توریجی کو 3 تا 4 کے درمیان منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے
1529114
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں صدر وولکان بوزکر نے کورونا کے خلاف ویکسین تیار کرنے والی جرمن بائیو ٹیکنولوجی کمپنی بائیو این ٹیک کے بانیوں پروفیسر ڈاکتر اوعور شاہین اور ڈاکٹر اوزلم توریجی کو 3 تا 4 کے درمیان منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
بوزکر نے اپنی ٹویٹ میں ان دونوں ڈاکٹروں سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس ملاقات کی اور ان کی اہم کاوش پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی کورونا سے متعلق ایک خصوصی نشست میں بطور مقررین شرکت کی دعوت بھی دی ۔
واضح رہے کہ بائیو این ٹیک کی تیا رکردہ دوا کورونا کے خلاف 90 فیصد قوت مدافعت رکھتی ہے۔