میکسیکو میں شدید بارشوں نے 9 جانیں لے لیں

ملک کے صوبے چیا پاس میں ایتا طوفان سے گزشتہ ہفتے 20 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے

1525065
میکسیکو میں شدید بارشوں نے 9 جانیں لے لیں

جنوبی میکسیکو کے   علاقے تباسکو میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے سیلاب سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

وارت داخلہ نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے مؤثر موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب نے بھاری تعداد میں مکانات، سڑکوں ، پلوں اور زرعی اراضی کو  بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔

تباسکو میں 9 افراد  ہلاک جبکہ 9 ہزار کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیر مملکت اینڈر مینول لوپیز کا کہنا ہے کہ سیلاب کے خطرات میں گراوٹ لانے  کے لیے دریاؤں کی تہوں کو صاف کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ ملک کے صوبے چیا پاس میں ایتا طوفان سے گزشتہ ہفتے 20 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں