کووڈ۔19 کے اثرات کے تناظر میں عالمی اور ترک معیشت کی صورتحال

دنیا بھر میں چند ہفتوں کے اندر تقریباً 500 ملین افراد بیروز گار ہوئے  ہیں

1524295
کووڈ۔19 کے اثرات کے تناظر میں عالمی اور ترک معیشت کی صورتحال

کورونا  وبا سے پیدا ہونے والے بحران نے عالمی معیشت کو  ایک ناز ک موڑ پر لا کھڑا  کیا  ہے  تو ترکی کی برآمدات میں مزید اضافے کی  استعداد  قابلِ توجہ ہے۔

انسانی صحت سمیت  معیشت کے لیے خطرہ تشکیل دینے والا کووڈ۔19 دوسری جنگ عظیم کےبعد  کبھی نہ سامنا ہونے  والا کسی معاشی بحران  کا موجب بنا ہے۔

متعدد ممالک میں کارخانوں میں پیداوار تقریباً  رک جانے کے مرحلے تک آپہنچی  ہے تومتعدد دکانیں بند ہو چکی ہیں۔ دنیا بھر میں چند ہفتوں کے اندر تقریباً 500 ملین افراد بیروز گار ہوئے  ہیں۔

اس دورانیہ میں چینی اقتصادیات نے مثبت  کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو یورپی یونین  اقتصادیات میں کسادبازاری کا دورہ دورہ ہے۔

کووڈ۔19 بحران کے باعث یورپی یونین زون میں 3.5 فیصد کی مندی کی توقع کی جاتی ہے۔

یورپی یونین سمیت اس سے نقصان برداشت کرنے والے ممالک  روس اور بریگزٹ  کے عمل  سے گزرنے والا برطانیہ ہیں۔

ترکی اور  جنوبی کوریا   معاشی تناظر میں مثبت  اعداد و شمار کے حامل ممالک رہے ہیں  تو متحدہ امریکہ  کے  آئندہ برس بھی موجودہ صورتحال کو برقرار  رکھنے کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں