چلی میں عوامی ریفرنڈم، ترمیم آئین کے حق میں فیصلہ

چلی میں گزشتہ روز منعقدہ ریفرنڈم کے ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے مطابق رائے دہندگان نے نئے آئین کے حق میں آواز بلند کر دی ہے

1515897
چلی میں عوامی ریفرنڈم، ترمیم آئین کے حق میں  فیصلہ

  چلی میں گزشتہ روز منعقدہ ریفرنڈم کے ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے مطابق رائے دہندگان نے نئے آئین کے حق میں آواز بلند کر دی ہے۔

نصف ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے، جن میں سے اٹہتر فیصد رائے دہندگان نے نئے آئین کی حمایت کی ہے۔

یاد رہے کہ چلی کا آئین سن 1980 میں فوجی آمر جنرل آگسٹو پینوچٹ کے دور میں وضع کیا گیا تھا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ موجودہ آئین میں بالخصوص مقامی قدیمی لوگوں کو بنیادی سماجی حقوق کی ضمانت نہیں دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں