آسڑیلیا، سڈنی کی ترک مسجد پر حملہ، ہزاروں ڈالر کا نقصان

پولیس نے   حملہ آور کو گرفتار کر لیا تا ہم اس کی شناخت کی اطلاع نہیں دی گئی

1515866
آسڑیلیا، سڈنی کی ترک مسجد پر حملہ، ہزاروں ڈالر کا نقصان

آسڑیلوی  شہر سڈنی میں واقع آو برن گیلی بولو جامع مسجد  پر کل نامعلوم افراد نے  دھاوا بولا۔

محکمہ مذہبی امور سے منسلک آو برن ترک  مرکز ِ اسلامی ثقافت  کی زیر انتظامیہ گیلی بولو  جامع مسجد میں داخل ہونے والے حملہ آور  نے مسجد کی بالائی منزل پر کھڑکیوں کے شیشوں،  ٹی وی اور بعض  دیگر قیمتی اشیا توڑتے ہوئے ہزاروں ڈالر کا نقصان پہنچایا ۔

اس حملے کے  وقت بعض شہریوں نے ویڈیو ریکارڈنگ کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔  جس پر پولیس نے   حملہ آور کو گرفتار کر لیا تا ہم اس کی شناخت کی اطلاع نہیں دی گئی۔

 


 



متعللقہ خبریں