ایک یا 2 کووڈ۔19 ویکسین ماہ نومبر کے آخیر میں اسعتمال کے لیے دستیاب ہو سکتی ہیں، عالمی ادارہ صحت

بنیادی حفظانِ صحت کی خدمات   میں خامیوں  کو دور کرنے اور  اسکولوں کو دوبارہ سے بند کرنے کا سد باب کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی  اپیل

1515142
ایک یا 2 کووڈ۔19 ویکسین ماہ نومبر کے آخیر میں اسعتمال کے لیے دستیاب ہو سکتی ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں تیسرے مرحلے کے تجربات جاری ہونے والے 10 ویکسین میں  سے ایک یا 2 ماہ نومبر کے آخیر سے مارکیٹ میں لایا جائیگا۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس گیبرے سوس نے  مرکزی دفتر سے  ویڈیو  پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’ہم عام وبا کے اعتبار سے اس وقت خاصکر شمالی نصف کرہ ارض میں ایک نازک دور سے گزر رہے ہیں، آئندہ کے چند ماہ کافی کٹھن گزریں گے اور بعض ممالک خطرات سے پر  راستے پر نکل چکے ہیں۔

انہوں نے ملکی سربراہان سے  کوتاہی سے اموات کا سد باب، بنیادی حفظانِ صحت کی خدمات   میں خامیوں  کو دور کرنے اور  اسکولوں کو دوبارہ سے بند کرنے کا سد باب کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی  اپیل کی ہے۔

ویکسین کی تیاری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سائنسی وفد کے  ہیڈ ماہر ڈاکٹر سومیا  سوامی ناتھن  کا کہنا تھا کہ اس وقت کام جاری ہونے والی ویکسین کی تیاری سے ہماری توقع سال کے اختتام سے پیشتر اور ماہ نومبر کے اختتام تک  ایک یا 2 ویکسین سے مثبت  نتائج حاصل کر سکنے پر مبنی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہنگامی استعمال کے ایجنڈے میں آنے کی صورت میں اس معاملے میں ہماری کسوٹیاں کم سے کم سطح کی ہوں گی۔

 



متعللقہ خبریں