ٹرمپ۔ بائیڈن مباحثہ،روس اور چین سے تعلقات پر گرما گرم بحث

مباحثے میں  دونوں اميدواروں نے موسمياتی تبديليوں کے اثرات، خام تيل، کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی، شمالی کوريا کے ساتھ تعلقات اور نسل پرستی جيسے موضوعات پر بحث کی

1514529
ٹرمپ۔ بائیڈن مباحثہ،روس اور چین سے تعلقات پر گرما گرم بحث

تین نومبر کو ہونے والے امريکی صدارتی انتخابات کے سلسلے ميں گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈيموکريٹک اميدوار جو بائيڈن کے مابين ٹيلی وژن پر دوسرا اور آخری مباحثہ ہوا۔

 این بی سی کی  کرسٹین ولکر کی میزبانی میں ریاست ٹینیسی کے شہر ناشویل میں ہوئے مباحثے میں  دونوں اميدواروں نے موسمياتی تبديليوں کے اثرات، خام تيل، کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی، شمالی کوريا کے ساتھ تعلقات اور نسل پرستی جيسے موضوعات پر بحث کی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اور بائيڈن کے درميان اسی طرز کا پہلا مباحثہ ذاتی حملوں کی نظر ہو گيا تھا، جس کے سبب منتظمين نے اس مباحثے کے ليے نئے قواعد و ضوابط طے کيے تھے۔

دونوں اميدواروں کے درميان تين مباحثے ہونے تھے مگر ايک منسوخ ہو گيا تھا۔

امريکہ ميں تين نومبر کو انتخابات ہو رہے ہيں اور رائے عامہ کے تازہ ترين جائزوں کے مطابق جو بائيڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر معمولی سی برتری حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں