بالائی قارا باغ ہمارے لیے جنگ آزادی کی حیثیت رکھتا ہے:آذری صدر

آذری صدر الہام علی ایف  نے  کہاہے کہ بالائی قاراباغ کا مسئلہ ہمارے لیے جنگ آزادی کی حیثیت رکھتا ہے جس پر آرمینیا کا قبضہ ہمیں قبول نہیں

1510198
بالائی قارا باغ ہمارے لیے جنگ آزادی کی حیثیت رکھتا ہے:آذری صدر

 آذری صدر الہام علی ایف  نے  کہاہے کہ بالائی قاراباغ کا مسئلہ ہمارے لیے جنگ آزادی کی حیثیت رکھتا ہے جس پر آرمینیا کا قبضہ ہمیں قبول نہیں۔

 علی ایف اور  آرمینی وزیراعظم نکول پاشنیان نے روسی خبر ایجنسی  ریا نووستی  کو دیئے گئے انٹرویو میں  سوالوں کے جواب دیئے۔

 الہام علی ایف نے کہا کہ قاراباغ ہمارے لیے سرخ لکیر ہے جس پر ہمیں کسی قسم کی شرط قبول نہیں،ہمارا موقف روز اول کی طرح واضح اور مضبوط ہے ،ہماری علاقائی بقا  پر کسی قسم کی جارحیت قبول نہیں کی جائے گی او ر ہم بالائی قاراباغ پر بھی قبضے کو قبول نہیں کریں گے،

 آذری صدر نے کہا کہ  جنگ ہمیشہ سے وحشی ہوتی ہے لیکن آذری عوام  اسے جنگ آزادی قبول کرتے ہیں جن کا مقصد مقبوضہ علاقوں کی آرمینی قبضے سے نجات ہے۔

انہوں نے اجرتی فوجیوں کی  بھرتی سے متعلق  کہا کہ  ہمیں غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہماری فوجی تعداد ایک لاکھ ہے جو کہ اپنے فرائض ادا کرنے میں  باصلاحیت بھی ہے۔

 دوسری جانب آرمینی وزیراعظم پاشنیان کی طرف سے بھاری نقصان کا اعتراف کرنے سمیت صلح کےلیے تیار ہونے کا عندیہ دیا گیا  اور بتایا گیا  کہ وہ ماسکو مذاکرات کے سلسلے میں قبول کردہ  اقدامات پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں