امریکی صدر ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو

ٹرمپ کی موجودہ طبی حالت سے کسی دوسرے شخص میں وائرس  کی منتقلی کا خدشہ موجود نہیں، ڈاکٹر ٹرمپ

1507986
امریکی صدر ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے ڈاکٹر نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ کے  گزشتہ چند دنوں سے کورونا ٹیسٹ منفی آ رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے  ٹرمپ کے ڈاکٹر شین کونلی کی وائٹ ہاؤس میں زیر علاج امریکی صدر  کی طبی حالت سے متعلق  رپورٹ کو پریس  کے سامنے آشکار کیا ہے۔

ٹرمپ کے کووڈ۔19 تازہ ٹیسٹوں کے بارے میں بھاری تعداد  میں ان کو سوالات موصول ہونے کا اشارہ دینے والے کونلے نے بتایا کہ  ٹرمپ کے اینٹی جین  ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔ ہم نے  صورتحال کا پوری طرح تعین کرنے کے لیے اینٹی  جین ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ کی موجودہ طبی حالت سے کسی دوسرے شخص میں وائرس  کی منتقلی کا خدشہ موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے کورونا کے علاج معالجے کے  بعد اپنی انتخابی مہم کو فلوریڈا کے سان فورڈ شہر میں سر انجام دیا۔  اس دوران انہوں نے رائے دہندگان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں پہلے سے بھی کہیں زیادہ  توانا محسوس کرتا ہوں۔میں نےوائرس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

 



متعللقہ خبریں