آرمینی فوج کے تازہ حملے،متعدد ہلاکتوں کی خبریں

آذری وزات دفاع کے مطابق، آرمینی مسلح افواج نے آج صبح مقبوضہ قاراباغ کے  قریب  بردہ،آعچا بدی نامی شہروں اور گوران بوئے،ترتر،آعدام  کے دیہاتوں پر  گولہ باری کی ہے

1505084
آرمینی فوج کے تازہ حملے،متعدد ہلاکتوں کی خبریں

آرمینی فوج نے  بعض آذری رہائشی بستیوں پر حملے کیے ہیں۔

 آذری وزات دفاع کے مطابق، آرمینی مسلح افواج نے آج صبح مقبوضہ قاراباغ کے  قریب  بردہ،آعچا بدی نامی شہروں اور گوران بوئے،ترتر،آعدام  کے دیہاتوں پر  گولہ باری کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب آذری فوج نے  آرمینیا کے حملوں کے خلاف تدابیر بڑھا دی ہیں۔

یاد  رہے کہ  آرمینیا نے ستائیس ستمبر  سے اب تک کیے گئے حملوں میں  تیس آذری شہری ہلاک اور ایک سو تینتالیس زخمی ہو چکے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں