امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کووڈ-19کا شکار،زیر قرنطینہ چلے گئے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ خاتون اول میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور ہم نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ ہم اس وبا سے مل کر نمٹیں گے
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد دونوں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ خاتون اول میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور ہم نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ ہم اس وبا سے مل کر نمٹیں گے۔
قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ کی مشیر خاص ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی مشیر خاص نے متعدد بار صدر ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا تھا۔
ہوپ ہکس نےکلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی مواقع پر ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا تھا۔ مشیر خاص میں کورونا کی تشخیص کے بعد صدر ٹرمپ نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔
رپورٹ آنے سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں نے اپناکورونا ٹیسٹ کرایا ہے، اب رپورٹ کا انتظار ہے،
ٹرمپ صدراتی مہم کے دوران مختلف ریاستوں میں جلسے کر رہے تھے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی تھی اور ماضی میں ٹرمپ ماسک پہننے سے انکار بھی کرتے رہے ہیں۔
ٹرمپ ماضی میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ملیریا کی دوائی ہائیڈروکسی کلوروکوئن استعمال کرتے رہے ہیں۔ اس قبل امریکی صدر کے دو کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے۔
اس سے قبل امریکی نائب صدر مائیک پنس کی مشیر اطلاعات کیٹی ملر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد نائب صدر نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔