آرمینیا اور آذربائیجان فوری جنگ بندی کو ممکن بنائیںٖ:سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی پندرہ رکنی سلامتی کونسل نے آرمینیا اور آذربائیجان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بالائی قاراباغ کے پہاڑی علاقے میں فوری جنگ بندی پر عمل کریں

1499929
آرمینیا اور آذربائیجان فوری جنگ بندی کو ممکن بنائیںٖ:سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی پندرہ رکنی سلامتی کونسل نے آرمینیا اور آذربائیجان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بالائی قاراباغ کے پہاڑی علاقے میں فوری جنگ بندی پر عمل کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے فریقین سے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

گزشتہ اتوار سے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی جھڑپوں  کا آغاز ہوا تھا جس کا سبب آرمینیا کی جانب سے آذری سول آبادی پر حملے تھا۔

 دوسری جانب، آذری فوج نے اپنے خلاف حملوں کے جواب میں  اپنے بعض علاقوں کو آرمینی قبضے  سے آزاد کروالیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں