ایران نے اگر حملہ کیا تو ہزار گنا شدید جواب ملے گا: ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ پر ایران کا کسی بھی شکل میں حملہ برادشت نہیں کیا جائے گا اور حملے کی صورت میں امریکہ ایران پر ہزار گنا شدید حملہ کرے گا

1491029
ایران نے اگر حملہ کیا تو ہزار گنا شدید جواب ملے گا: ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے کسی بھی شکل میں حملہ برادشت نہیں کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے  ٹویٹ میں کہا کہ بعض خبروں کے مطابق ایران ممکنہ طور امریکہ کے خلاف کسی ہلاکت یا کسی اور حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کا مقصد اپنے دہشت گرد کمانڈر سلیمانی کا انتقام لینا ہے جسے مستقبل میں حملے اور امریکیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کی ذمے داری سونپی گئی تھی۔

اس طرح کئی  سالوں سے جاری قتل و غارت گری کے بازار کو مزید گرم کیا جانا تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ پر ایران کا کسی بھی شکل میں حملہ برادشت نہیں کیا جائے گا اور حملے کی صورت میں امریکہ ایران پر ہزار گنا شدید حملہ کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے ایک جریدے نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے جنوبی افریقہ میں امریکی سفیر کو قتل کرنا چاہتا ہے تاہم ایران نے امریکی جریدے کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں