کونگو میں سونےکی کان بیٹھ گئی۔50 کان کن ہلاک

صوبائی گورنر تھیو نقوابیجے کاسی نے پریس بیان میں بتایا ہے کہ یہ کان کاسمی توگا نامی علاقے میں واقع تھی جہاں  ایک ہفتے کی مسلسل شدید بارشوں سے یہ بیٹھ گئی

1490886
کونگو میں سونےکی کان بیٹھ  گئی۔50 کان کن ہلاک

جمہوریہ کونگو کے  صوبہ جنوبی کیوو میں سونے کی کان بیٹھنے  سے 50 افراد ہلاک ہو گئے۔

 صوبائی گورنر تھیو نقوابیجے کاسی نے پریس بیان میں بتایا ہے کہ یہ کان کاسمی توگا نامی علاقے میں واقع تھی جہاں  ایک ہفتے کی مسلسل شدید بارشوں سے یہ بیٹھ گئی ۔

 صوبے میں  دو روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

 کامی ٹوگا بلدیہ کے ناظم الیکسینڈر بنڈیا نے کہا ہے کہ  ملبے تلے تاحال کان کن موجود ہو سکتے ہیں جنہیں نکلانےکےلیے امدادی کاروائی جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں