جاپان: سو سال سے زائد عمر کی آبادی 80 ہزار سے بڑھ گئی

جاپان میں 100 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد پہلی دفعہ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی

1490878
جاپان: سو سال سے زائد عمر کی آبادی 80 ہزار سے بڑھ گئی

جاپان میں 100 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد پہلی دفعہ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

جاپان وزارت صحت، محنت و رفاح نے مردم شماری   اعداد و شمار کے حوالے سے ملک میں سو سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  100 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 9 ہزار 176 سے بڑھ کر 80 ہزار 450 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں گذشتہ 50 سال سے عمر ریسدگی گراف اوپر کی طرف مائل ہے اور گراف کا 80 فیصد عورتوں پر مشتمل ہے۔

سو سال سے زائد عمر کے افراد کی آبادی کے حوالے سے صوبہ شیمانے  پہلے، صوبہ کوچی دوسرے  اور صوبہ ٹوٹوری  تیسرے نمبر پر  ہے۔

جاپان میں 2019 کے اعداد و شمار کے مطابق اوسط عمر عورتوں میں 87 ،45 اور مردوں میں 81، 41 ہے۔


ٹیگز: #جاپان

متعللقہ خبریں