امریکہ، جنگلات کی آگ نے استنبول کے 2 بٹا 3 رقبے پر محیط علاقے کو راکھ کا ڈھیر بنا ڈالا

اوریگون کی گورنر کیٹ براؤن کا کہنا ہے کہ جنگلات کی آگ سے ایک ملین ہیکٹر سے زائد کا رقبہ جل کر راکھ بن چکا ہے اور تاحال متعدد افراد لا پتہ ہیں

1489302
امریکہ، جنگلات کی آگ نے استنبول کے 2 بٹا 3 رقبے  پر محیط علاقے کو راکھ کا ڈھیر بنا ڈالا

امریکی ریاستوں کیلیفورنیا ، اوریگون  اور واشنگٹن  میں حالیہ ایک ماہ میں  کم ازکم 26 افراد لہ ہلاکتوں کا موجب بننے والی  جنگلاات کی آگ کے اثرات تا حال جاری ہیں۔

اوریگون ہنگامی صورتحال   انتظامیہ  دفتر کے  ڈائریکٹر انڈریو فیلپس  کا کہنا ہے کہ ہم آگ سے اموات کے خلاف نبرد آزما ہیں، موجودہ جانی نقصان کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کہنا ممکن ہے کہ ہمیں مزید جانی نقصان  برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔

اوریگون کی گورنر کیٹ براؤن کا کہنا ہے کہ جنگلات کی آگ سے ایک ملین ہیکٹر سے زائد کا رقبہ جل کر راکھ بن چکا ہے اور تاحال متعدد افراد لا پتہ ہیں۔

آگ کی منبع ریاست کیلیفورنیا میں جانی نقصان 20 تک جا پہنچا ہے، گزشتہ ہفتے کی امدادی سرگرمیوں کے دوران  شمالی علاقہ جات سے 9 نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ نقصان پہنچنے والی اس ریاست میں 15 اگست سے ابتک منہدم ہونے والی 13 ہزار سے زائد بار آسمانی بجلی گری ہے تو 900 سے زائد بار آگ لگی ہے۔  ریاست کا 12 ہزار 50 مربع کلو میٹر کا رقبہ راکھ کا ڈھیر بن چکا  ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں