جولیان اسانج کے خلاف عدالتی کاروائی کا آغاز،مظاہرین کا احتجاج

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے کے لیے عدالتی کارروائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے عراق اور افغانستان میں امریکی جنگ سے متعلق امریکی حکومت کے خفیہ راز فاش کیے تھے

1486392
جولیان اسانج کے خلاف عدالتی کاروائی کا آغاز،مظاہرین کا احتجاج

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے کے لیے عدالتی کارروائی لندن کی ایک عدالت میں دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے عراق اور افغانستان میں امریکی جنگ سے متعلق امریکی حکومت کے خفیہ راز فاش کیے تھے۔

اسانج کے کیس کی سماعت کرنے والی لندن کی عدالت کے باہر اسانج کے حامیوں نے ان کی امریکہ حوالگی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔

 ان لوگوں نے اس موقع پر پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسانج کو امریکہ کے حوالے نہ کرو اور صحافت کوئی جرم نہیں جیسے نعرے درج تھے۔

 



متعللقہ خبریں