ترقی یافتہ ممالک روایتی ایندھن سے بجلی کی پیدوار سے باز آجائیں، انتونیو گوٹرش

مستقبل قریب میں ناکارہ بننے والے کوئلے کے بجلی گھروں میں  رقوم خرچ کرنا اقتصادی طور پر بے معنی ہے

1484711
ترقی یافتہ ممالک روایتی ایندھن سے بجلی کی پیدوار سے باز آجائیں، انتونیو گوٹرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے جاپان سمیت ترقی یافتہ ممالک سے کوئلہ سمیت ہائیڈرو کاربن  ایندھن کے استعمال سے  کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے ماحول پسند توانائی کے حصول میں سرمایہ کاری کی اپیل کی ہے۔

جاپانی وزارتِ ماحولیات کی میزبانی میں ’’کووڈ۔19 سے قابل دوام نجات کے لیے آن لائن پلیٹ فارم‘‘ کے زیرِ عنوان  ویب کانفرس کا اہتمام کیا گیا۔

کانفرس سے خطاب کرنے والے سیکرٹری جنرل گوٹرش نے جاپان سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک سے کورونا وائرس سے نجات پا نے کے دوران روایتی ایندھن  پر انحصار میں کمی لانے اور قابلِ تجدید توانائی کے حصول  میں سرمایہ کاری کرنے کی درخواست کی۔

کووڈ۔19 اور موسمی تغیرات سمیت  دو    اہم بحرانوں سے دو چار ہونے کا ذکر کرنے والے گوٹرش  نے ور دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی   کے ذریعے جاپان کو کوئلے کے بجلی گھروں کی تعمیر میں  سرمایہ کاری سے باز آتے ہوئے قابل تجدید توانائی کے فروغ پر مزید توجہ دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں ناکارہ بننے والے کوئلے کے بجلی گھروں میں  رقوم خرچ کرنا اقتصادی طور پر بے معنی ہے۔ اس ضمن میں سرمایہ کاری  غیر منطقی ہے۔  صاف توانائی، اچھی صحت کہیں زیادہ طاقتور معیشت  کا مفہوم رکھتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں