امریکہ کی شمالی کوریا کو میزائل کے پرزہ جات فراہم کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

شمالی کوریا  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرنے والے بالسٹک میزائل کی تیاری پروگرام پر عمل  پیرا ہے

1483373
امریکہ کی شمالی کوریا کو میزائل کے پرزہ جات فراہم کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

متحدہ امریکہ نے شمالی  کوریا کے بالسٹک میزائلوں کی تیاری میں ضرورت ہونے والے سازو سامان  کی فہرست کو شائع کرتے ہوئے  ان کی ترسیل کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی دفترِ خارجہ نے’’ شمالی  کوریا  بالسٹک میزائل   تدارک مشاورت‘‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے پیونگ یانگ بالسٹک میزائل پروگرام  کے لیے لازمی سازو سامان کی فہرست  پیش کی ہے۔

جس میں کیمیاوی مادوں سے لیکر الیکڑونک پارچہ جات سمیت متعدد سازو سامان شامل ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ سازو سامان مہیا کرنے والی تمام تر فرموں اور ممالک پر سخت پابندیاں عائد کی جا ئینگی۔

رپورٹ سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرنے والے بالسٹک میزائل کی تیاری پروگرام پر عمل  پیرا ہے جو کہ عالمی اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دیتا ہے

 



متعللقہ خبریں