منشیات کے تاجروں کو موقع پر اڑادو،جو ہوگا میں دیکھ لوں گا: فلپائنی صدر
فلپائن کے صدر رودریگو دوٹیرٹے نے امور کسٹم کے سربراہ سے کہا ہے کہ وہ منشیات کےتاجروں کو موقع پر ہی گولی ماردیں اور میں یہ وعدہ کرتاہوں کہ قانون ان کے ہاتھ نہیں روکےگا
فلپائن کے صدر رودریگو دوٹیرٹے نے کسٹم حکام سے کہا ہے کہ وہ منشیات کے تاجروں کو مارنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
فلپائنی صدر نے کورونا وبا سے متعلق کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ میں کسٹم ادارے کے کمشنر رے لیوناردو کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔
صدر نے کہا کہ ملک میں منشیات کا کثیر حصہ کسٹم کے راستے پھیلتا ہے لہذا میں نے امور کسٹم کے سربراہ سے کہا کہ وہ منشیات کےتاجروں کو موقع پر ہی گولی ماردیں اور میں یہ وعدہ کرتاہوں کہ قانون ان کے ہاتھ نہیں روکےگا۔
یاد رہے کہ پولیس کی طرف سے ایک اپریشن کے نتیجے میں 756 کلوگرام منشیار پکڑی گئ تھِیں جس پر فلپاَئنی صدر نے 5 جون کے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ہمارے ملک کو جنوب مشرقی ایشیا سے لائی جانے والی منشیات کا اڈہ بنا دیا گیا ہے لہذا میں ان تاجروں سے کہتا ہوں کہ اگر انہوں نے میرے ملک کو برباد کرنا چاہا تو میں انہیں مار ڈالوں گا۔
صدر رودریگو نے منشیات کے خلاف جنگ کو اپنی اولین ترجیح قرار دے رکھا ہے۔