نائجر میں طویل عرصے سے جاری بارشیں جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں

رونما ہونے والے حادثات میں 45 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ 26 ہزار متاثر

1480682
نائجر میں طویل عرصے سے جاری بارشیں جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں

جون سے ابتک نائجر میں جاری موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب  سے 45 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

نائجر انسانی کاروائیاں و آفات امور کی وزارت  کی جانب سے جاری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ جون سے ابتک شدید بارشوں نے ملک کو اپنی زد میں لے رکھا ہے جس  سے رونما ہونے والے حادثات میں 45 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ 26 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔

اعلامیہ   میں واضح کیا گیا  ہے کہ 20 ہزار مکانات اور 24 مساجد بھی زیر ِ آب آ گئی ہیں تو 5 ہزار کے قریب مویشی بھی تلف ہوئے ہیں۔  زرعی اراضی کو بھی وسیع پیمانے کا نقصان پہنچا  ہے۔

 



متعللقہ خبریں