آئی ایم ایف کے ایک اعلی عہدے پر ترک ماہرِ اقتصادیات کی تقرری

ترک ماہر اقتصادیات کی دوبارہ سے آئی ایم ایف کی ٹیم میں شمولیت میرے لیے باعثِ مسرت ہے، سربراہ آئی ایم ایف

1479435
آئی ایم ایف کے ایک اعلی عہدے پر ترک ماہرِ اقتصادیات کی تقرری

عالمی مالیاتی فنڈ  کے سٹریٹیجی، پالیسی اور نظرِ ثانی شعبے کی صدارت ترک ماہرِ اقتصادیات جیلا پازار باشی اولو  کے سپرد کر دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ  اسوقت عالمی بینک  میں اعلی عہدے پر فائز پازارباشی اولو 15 ستمبر سے نئے عہدے کو سنبھالیں گی۔

ادارے کی سربراہ کرستالینا جیورجیوا نے اس تعیناتی  سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترک ماہر اقتصادیات کی دوبارہ سے آئی ایم ایف کی ٹیم میں شمولیت میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔

پازار باشی اولو ’ایک  با مہارت لیڈر ہیں   جو کہ خاص طور پر ترقی کی جانب مائل منڈی اقتصادیات  اور کم آمدنی کے حامل ممالک  کے  شہریوں کے لیے معاون ثابت ہو سکنے والی  پالیسیوں کو وضع کرنے کے معاملے میں  تجربہ کار اورمعلومات سے ہم آہنگ ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں