امریکی وزیر خارجہ اسرائیل اور عرب امارات کا جلد دورہ کریں گے

متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی کے مابین حالیہ "امن معاہدے" کے بعد مشرق وسطیٰ میں سامنے آنے والی نئی سیاسی پیش رفت کے تناظر میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے آئندہ دو روز میں اسرائیل کا دورہ متوقع ہے۔

1477556

 اسرائیلی پریس کے مطابق، وزیر خارجہ 24 اگست کو تل ابیب کا دورہ کریں گے اور اسرائیل اور متحدہ عرب امارات سے حالیہ معاہدے کے تناظر میں اسرائیلی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مائیک پومپیو کے ایجنڈے میں خطے میں ایران اور چین کی جانب سے درپیش سلامتی مسائل کا معاملہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور عرب امارات کے مابین "امن معاہدے" کے بعد کسی بھی امریکی عہدیدار کا یہ پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے نتیجے میں اسرائیل مغربی کنارے کے حصوں کے الحاق کو مؤخر کرنے پر راضی ہوا ہے، تاہم اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ یہ منصوبہ اب بھی موجود ہے۔

متعللقہ خبریں