جنوبی سوڈان، فوج اور عوام کے تصادم میں 118 افراد ہلاک

لوگوں کی ایک کثیر جانی خطرے کے پیش نظر جنگلات میں جا چھپی

1471449
جنوبی سوڈان، فوج اور عوام کے تصادم میں 118 افراد ہلاک

جنوبی سوڈان  میں فوجیوں اور شہریوں کے درمیان رونما ہونے والے پر تشدد واقعات میں 118 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

صوبہ تونج کے اجرا ڈائریکٹر ماکوئے مابیور کا کہنا ہے کہ بروز ہفتہ ایک  فوجی کی طرف سے ایک نوجوان کے سر پر اوڑھی گئی شال کو اتارنے کا کہنے اور نوجوان کے اس چیز کی تعمیل نہ کرنے پر فوجیوں  اور عوام کے درمیان مسلح جھڑپیں چھڑ گئی تھیں۔

مابیور  کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں 34 فوجی اور 84 شہری  ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بھاری تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔  جبکہ  لوگوں کی ایک کثیر جانی خطرے کے پیش نظر جنگلات میں جا چھپی ہے۔

فوج کے ترجمان  نے بھی ان واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے علاقے کو سیکیورٹی قوتوں کو روانہ کیے جانے اور حالات پر قابو پا لینے کی اطلاع دی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں