اہم بات ویکسین کی دریافت نہِیں ویکسین کا امریکی عوام کے لئے محفوظ اور موئثر ہونا ہے: ایلیکس ایزر

اہم بات ویکسین دریافت کرنے والا پہلا ملک ہونا نہیں ہے بلکہ اہم بات  یہ کہ آیا یہ ویکسین امریکی اور عالمی عوام کے لئے محفوظ اور موئثر ہے یا نہیں: وزیر صحت ایلیکس ایزر

1471505
اہم بات ویکسین کی دریافت نہِیں ویکسین کا امریکی عوام کے لئے محفوظ اور موئثر ہونا ہے: ایلیکس ایزر

امریکہ کے وزیر صحت ایلیکس ایزر نے روس میں کورونا وائرس ویکسین کی رجسٹریشن سے متعلق صدر ولادی میر کے بیان کے جواب میں  کہا ہے کہ "اہم بات ویکسین دریافت کرنے والا پہلا ملک ہونا نہیں ہے بلکہ اہم بات  یہ کہ آیا یہ ویکسین امریکی اور عالمی عوام کے لئے محفوظ اور موئثر ہے یا نہیں"۔

ایزر نے اے بی سی ٹیلی ویژن چینل کی براہ راست نشریات میں شرکت کی اور  پوتن کے کورونا وائرس ویکسین کے بارے میں جاری کردہ بیان کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ویکسین کے تین کامیاب کلینکل ٹرائل کے بارے میں شفاف اعداد و شمار کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے کیونکہ اہم پہلو ویکسین دریافت کرنے والا پہلا فریق ہونا نہیں ہے بلکہ ویکسین کا امریکی اور عالمی عوام کے لئے محفوظ اور موَثر ہونا ہے۔

وزیر صحت ایزر نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک کئی ملین ویکسین  کامالک بننے کے لئے امریکہ میں پیش رفت جاری ہے اور مارکیٹ میں آنے کی امیدوار ویکسینز تین کلینکل تجربات سے  کامیابی سے گزر گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پوتن نے شعبہ صحت کے حکام سے ویڈیو کانفرنس اجلاس میں روس کی کورونا ویکسین کے بارے میں بیانات جاری کئے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ" جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ دنیا میں پہلی دفعہ کسی کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ یہ ویکسین ایک مضبوط نظام مدافعت کی تشکیل کرتی ہے۔ ویکسین تمام ضروری تجربات میں کامیاب رہی ہے"۔



متعللقہ خبریں