لبنان کی مدد کے لئے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

فرانس اور اقوام متحدہ کی زیرِ قیادت لبنان کے لئے تعاون کانفرنس کا انعقاد، کانفرنس میں252.7ملین یورو امداد جمع کی گئی

1470051
لبنان کی مدد کے لئے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

فرانس اور اقوام متحدہ کی زیرِ قیادت منعقدہ " بیروت اور لبنان کے عوام کے لئے بین الاقوامی تعاون کانفرنس" میں بیروت کے لئے 252.7ملین یورو امداد جمع ہوئی۔

فرانس کے صدارتی پیلس ایلیزے سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے کے بعد منعقدہ کانفرنس میں بیروت کے لئے 252.7ملین یورو  امداد جمع کی گئی ہے۔

کانفرنس میں شامل حکام نے کہا ہے کہ " اس امداد کو اقوام متحدہ کی زیرِ قیادت  مربوط اور براہ راست شکل میں اور نہایت شفافیت کے ساتھ عوام تک پہنچایا  جانا ضروری ہے"۔

حکام نے دھماکے کی غیر جانبدارانہ، قابل بھروسہ ا ور آزادنہ تحقیقات کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ بیروت بندرگاہ پر 4 اگست کو دھماکہ خیز مواد کے 12 نمبر ڈپو  میں پہلے آگ لگی اور اس کے بعد اس قدر شدید دھماکہ ہوا کہ پورا بیروت ہِل کر رہ گیا۔

دھماکے میں 158 افراد ہلاک اور تقریباً 6 ہزار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں