ایشیائی و افریقی ممالک میں کورونا کی تازہ صورتحال

ایک دن میں 156 اموات اور اڑھائی ہزار نئے کیسز سامنے آنے والے ایران میں 3 لاکھ 23 ہزار افراد وائرس کی زد میں آ چکے ہیں

1469347
ایشیائی و افریقی ممالک میں کورونا کی تازہ صورتحال

عام وبا سے بھارت میں کل 993  مریض جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 42 ہزار 518  اور متاثرین کی تعداد 20 لاکھ 89 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

چین میں گزشتہ 24  گھنٹوں میں 31 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

روس میں 14 ہزار 725 افراد  وائرس کا نشانہ بنے ہیں تو ملک 8 لاکھ 78 ہزار  مریض اس موذی  بیماری کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

ایک دن میں 156 اموات اور اڑھائی ہزار نئے کیسز سامنے آنے والے ایران میں 3 لاکھ 23 ہزار افراد وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کل 38 اموات اور 1 ہزار 567  مصدقہ کیسسز رپورٹ ہوئے  ہیں۔

3 ہزار 333 جانی نقصان اور 2 لاکھ 53 ہزار مصدقہ مریضوں کے حامل بنگلہ دیش میں وائرس پر تاحال کنڑول نہیں کیا جا سکا گیا۔

جنوبی کوریا میں وبا سے مزید ایک شخص ہلاک ہو گیا ملک میں 43 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

خطہ افریقہ میں عام وبا نے ابتک 22 ہزار 551 جانیں لی ہیں تو  جنوبی افریقہ 9 ہزار 909 کی تعداد کے ساتھ سب سے زیادہ جانی نقصان  کا سامنا کرنے والا ملک ہے۔

 



متعللقہ خبریں