ہمیں لبنان کی مدد کرنی ہو گی، سربراہ آئی ایم ایف
عالمی برادری کو اس ملک کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے ہاتھ پاؤں مارنے چاہییں
1468653
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جیورجیوا کا کہنا ہے کہ بیروت بندر گاہ پر پیش آنے والے دھماکے کے بعد لبنانی عوام سے تعاون کے لیے تمام تر ممکنہ اقدمات پر سوچ و بیچار کی گئی ہے۔
جیورجیوا نے ایک تحریری بیان میں واضح کیا ہے کہ لبنان کے’بیانک المیہ‘ کے بعد اس فلاکت کا ازالہ کرنے کے اور ملک کو در پیش شدید اقتصادی و سماجی بحران کے خلاف مداخلت کے لیے قومی یکجہتی لازم و ملزوم ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اس ملک کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے ہاتھ پاؤں مارنے چاہییں۔
خیال رہے کہ 4 اگست کو بیروت بندر گاہ پر پیش آنے والے ہولناک دھماکے سے کم ازکم 135 افراد ہلاک اور 5 ہزار کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔