کورونا وائرس کی مغربی ممالک میں تازہ صورتحال

صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک جانی نقصان میں سرِ فہرست ہے،  لیکن  اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس موذی  مرض کے خلاف اقدامات نہیں اٹھا رہے

1467483
کورونا وائرس کی مغربی ممالک میں تازہ صورتحال

عام وبا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعدد 7 لاکھ 5 ہزارتک جبکہ متاثرین کی تعداد 18 ملین 7 لاکھ 27 ہزار  تک ہو گئی۔  اس دوران 12 ملین کے قریب مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست بھی دی ہے۔

1 لاکھ 60 ہزار 318 جانی نقصان  اور 41 لاکھ کے وائرس کی زد میں آنے والے متحدہ امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک جانی نقصان میں سرِ فہرست ہے،  لیکن  اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس موذی  مرض کے خلاف اقدامات نہیں اٹھا رہے۔  عام وبا ہمارے ملک میں کنٹرول میں لیے جا سکنے کی حد تک کنٹرول میں ہے، یہ ایک خوفناک وبا ہے۔ دوسری جانب  وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کے مشیر او برائن   نے  کورونا کو شکست دیتے ہوئے اپنے امور دوبارہ سے سنبھال لیے ہیں۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 154 افراد کی اموات سے مجموعی جانی نقصان 96 ہزار سے تجاوز کر چکا ہے تو ملک میں 52 ہزار کے قریب نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو  میں ایک دن میں مزید 857 افراد وائرس کے ہاتھوں شکست کھا گئے ابتک 49 ہزار افراد  وائرس سے ہلاک ہو ئے ہیں۔

برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار 299 جبکہ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار کے قریب ہے۔

209  جانی نقصان ہونے والے یونان میں گزشتہ 24 گھنٹو  ں میں  121 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جو کہ ملک میں دوسری لہر کا اشارہ دے رہا ہے۔  یہاں میں بند مقامات سمیت بحری جہازوں کے عرشے پر بھی ماسک کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دیگر بعض مغربی ممالک میں وائرس سے جانی نقصان کچھ یوں ہے: اٹلی 35 ہزار 171، فرانس: 30 ہزار 296، اسپین : 28 ہزار 498، کینیڈا: 8 ہزار 958 اور آسڑیلیا : 247



متعللقہ خبریں