دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریوں میں قابل ذکر تک کمی نہیں آسکی

1 لاکھ 52 ہزار 320 جانی نقصان کے ساتھ دنیا بھر میں وائرس کے پہلے نمبر کے مرکز متحدہ امریکہ میں 45 ملین کے لگ بھگ انسان متاثر ہوئے ہیں

1463867
دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریوں میں قابل ذکر تک کمی نہیں آسکی

دنیا  بھر میں  مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 600 سے تجاوز کر چکی ہیں تو 16 ملین 9 لاکھ افراد اس موذی مرض کی زد میں آئے ہیں۔

1 لاکھ 52 ہزار 320 جانی نقصان کے ساتھ دنیا بھر میں وائرس کے پہلے نمبر کے مرکز متحدہ امریکہ میں 45 ملین کے لگ بھگ انسان متاثر ہوئے ہیں۔

برازیل میں مزید 921 افراد کے موت کے منہ میں جانے سے مجموعی جانی نقصان 89 ہزار کے قریب پہنچ چکا ہےتو یومیہ نئے کیسسز کی تعداد  میں گراوٹ کا بھی مشاہدہ ہو رہا ہے، کل ملک میں 41 ہزار  افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ۔19 سے  854 افراد شکست کھا گئے  جس کے بعد ملک میں جانی نقصان کی سطح45 ہزار تک ہو گئی ہے۔ 7 ہزار 208 نئے کیسسز کے ساتھ مجموعی متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار کے قریب ہے۔

خطہ یورپ میں وائرس کے مرکز برطانیہ میں ابتک 45 ہزار 878 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں تو 3 لاکھ 1 ہزار اس موذی مرض کی زد میں آئے ہیں۔

اٹلی  میں کل مزید 11 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس سےمجموعی جانی نقصان 35 ہزار 123  اور فعال مریضوں کی تعداد 12 ہزار 609 ہے۔

اسپین میں  کووڈ۔19  سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 436 ہے تو  ایک دن میں 905 مریضوں میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔

پرتگال میں مزید 3 افراد کی اموات سے مجموعی  جانی نقصان 72 جبکہ متاثرین کی تعداد 51 ہزار کے قریب ہے۔



متعللقہ خبریں