"باز آ جائیں ایسا نہ کریں"، صدر ٹرمپ کی مظاہرین کو 10 سال سزائے قید کی وارننگ

پولیس مخالف مظاہروں میں وفاقی عمارتوں کو نقصان پہنچانے والوں کو کم از کم 10 سال سزائے قید دی جائے گی: صدر ٹرمپ

1463148
"باز آ جائیں ایسا نہ کریں"، صدر ٹرمپ کی مظاہرین کو 10 سال سزائے قید کی وارننگ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولیس مخالف مظاہروں میں وفاقی عمارتوں کو نقصان پہنچانے والوں کو کم از کم 10 سال سزائے قید کی وارننگ دی ہے اور کہا ہے کہ "باز آ جائیں ایسا نہ کریں"۔

ٹرمپ نے ٹویٹر پیج سے ملک میں نسلیت پرستی اور پولیس مخالف مظاہروں کے پُر تشدد مظاہروں میں تبدیل ہونے اور وفاقی عمارتوں کو ہدف بنائے جانے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ریاست اوریگون سے منسلک شہر پورٹ لینڈ میں وفاقی عدالت کی عمارت کو مظاہرین کی طرف سے نذرِ آتش کئے جانے کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ "پورٹ لینڈ کی وفاقی عدالت کی عمارت یا پھر کسی بھی عمارت اور شہر کی کسی بھی عمارت کی لوٹ مار  کرنے  یا نقصان پہنچانے والے انارکسٹوں ، شورش پسندوں یا پھر مظاہرین  پر حالیہ دنوں میں ہمارے منظور کردہ مجسموں اور یادگاروں سے متعلق قانون کے دائرہ کارمیں کاروائی کی جائے گی۔

مذکورہ قانون کے دائرہ کار میں ان افراد کو کم از کم 10 سال سزائے قید  سنائے جا سکنے کی وارننگ دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ "ایسا کرنے سے پرہیز کریں"۔

واضح رہے کہ امریکہ کی ریاست مینے سوٹا میں 25 مئی کو پولیس تشدد کے نتیجے میں افریقہ النسل جارج فلائڈ  کی ہلاکت کے بعد متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا ۔ بعض بڑے شہروں میں مظاہرے تشدد کے واقعات میں تبدیل ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں