آذربائیجان: ترکی اور آذربائیجان وسیع پیمانے کی فوجی مشقیں کریں گے

مشقوں میں دونوں ملکوں کی طرف سے برّی و فضائی فورسز شرکت کریں گی: آذربائیجان وزارت دفاع

1462710
آذربائیجان: ترکی اور آذربائیجان وسیع پیمانے کی فوجی مشقیں کریں گے

ترکی اور آذربائیجان کی مسلح فورسز آذربائیجان میں وسیع پیمانے کی فوجی مشقیں کریں گی۔

آذربائیجان وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مشقوں میں دونوں ملکوں کی طرف سے برّی و فضائی فورسز شرکت کریں گی۔

فضائیہ کی مشقیں 29 جولائی کو شروع اور 10 اگست کو ختم ہوں گی۔

مشقیں آذربائیجان کے شہروں باکو، ناہچیوان، گینجے، کُر دیمیر اور ییولاح میں کی جائیں گی اور ان میں دونوں ممالک سے جنگی طیارے شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں