دنیا بھر میں یومیہ اموات اور تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری

امریکہ کے بعض شہروں میں کودڈ۔19 کا خطرہ موجود ہونے والے علاقوں   کے درمیان آمدورفت کے دوران 14 دن تک مجبوری قرنطینہ کا اطلاق

1461656
دنیا بھر میں یومیہ اموات اور تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں جانی نقصان 6 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر  گیا ہے  تو یومیہ نئے کیسسز میں اضافے کا عمل جاری ہے، ابتک 16 ملین افراد ائرس کی زد میں آئے ہیں تو 10 ملین کے قریب روبہ صحت بھی ہوئے ہیں۔

1 لاکھ 48 ہزار سے زائد جانی نقصان اور 43 لاکھ کےقریب واقعات کی نشاندہی ہونے والے امریکہ میں دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے بلدیہ میئر موریئل بوسر  نے  اطلاع دی ہے کہ کودڈ۔19 کا خطرہ موجود ہونے والے علاقوں   کے درمیان آمدورفت کے دوران 14 دن تک مجبوری قرنطینہ پر عمل درآمد کیا جائیگا۔  میسی چیوسٹس میں بھی اسی قسم کا عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں  میں 1 ہزار 156 افراد کی اموات سے ملک میں مجموعی  جانی نقصان 85 ہزار 238 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 56 ہزار کے اضافے سے 23 لاکھ 44 ہزار تک ہو گئی ہے۔

میکسیکو میں کووڈ۔19 سے جانی نقصان 737 کے اضافے سے 42 ہزار 645 جبکہ وائرس  کے خلاف نبرد آزما مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

برطانیہ میں نئے کیسسز  کی تعداد میں گراوٹ آئی ہے تو اموات کی تعداد تا حال تشویشناک ہے ، کل اس ملک میں 123 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھے ہیں۔

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 افراد وائرس کے ہاتھوں شکست کھا گئے ہیں تو یہاں پر جانی نقصان 30 ہزار 192 ہے۔ ملک میں ایک دن میں 1 ہزار 130 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  حکام نے نئے واقعات میں تیزی سے اضافے ہونے والے اسپین کے ساتھ اپنی سرحدوں کو تدابیر اختیار نہ کرنے کی صورت میں  بند کر سکنے پر خبردار کیا ہے۔ وبا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں 16 ممالک سے  مسافروں کو ہوائی اڈوں پر کورونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہو گا۔ اس پر عمل درآمد یکم جولائی سے شروع ہو جائیگا۔

اسپین میں کل تین اموات   اور 922 نئے مصدقہ کیسسز  کی اطلاعات ہیں۔  وزارت صحت سے ہٹ کر تعداد کو پیش کرنے والی کاتالونیا خود مختار انتظامیہ نے  24 گھنٹوں میں 13 اموات اور 1 ہزار 343 نئے واقعات کی رپورٹ دی ہے۔

9 ہزار 817 افراد کے ہلاک ہونے والے بیلجیم میں کل 352 افراد میں وائرس کے تعین سے ابتک وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 65 ہزار 199 ہو گئی ہے۔

پرتگال میں بھی کورونا سے اموات اور مصدقہ مریضوں کی یومیہ تعداد میں اضافے کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں