ٹویٹر نے صدر ٹرمپ کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی

ٹویٹر نے امریکی راک گروپ لنکن پارک کی شکایت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا

1457765
ٹویٹر نے صدر ٹرمپ کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی

سوشل میڈیا پیج ٹویٹر نے امریکی راک گروپ لنکن پارک کی شکایت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شئیر کی گئی ایک ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق کل صدر ٹرمپ کی طرف سے انتخابی مہم سے متعلق شئیر کردہ ویڈیو میں موسیقی گروپ لنکن پارک کے گانے "اِن دی اینڈ" کو اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا تھا۔

گروپ نے کہا ہے کہ انہیں، ٹویٹر پر صدر ٹرمپ کی ری ٹویٹ کی گئی ویڈیو کا پتا ویڈیو پر صارفین کی تنقید کے بعد چلا جس کے بعد انہوں نے اس ناحق استعمال کو روکنے کا حکم جاری کروایا ہے۔

موسیقی گروپ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "لنکن پارک نہ تو ٹرمپ کی حمایت کرتا ہے اور نہ ہی کرے گا۔ ہم نے اپنی موسیقی کے کسی حصے کے استعمال کی بھی اجازت نہیں دی لہٰذا غیر قانونی استعمال کو روکنے کا فیصلہ جاری کروایا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو سب سے پہلے وائٹ ہاوس کے سوشل میڈیا منیجر ڈین سکاوینو نے ٹویٹ کیا۔ ویڈیو، ٹرمپ کے اپنے حامیوں سے خطاب کے مناظر، اسمبلی کی تصاویر، فوجی طیاروں اور ان کے حریف جو بائڈن کی تصاویر پر مشتمل تھی۔


ٹیگز: #ٹویٹر

متعللقہ خبریں