کورنا وائرس: دنیا بھر میں 5 لاکھ 6 ہزار قیمتی جانیں ضائع

فرانس میں پیر سے تمام تر عوامی بند مقامات میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا

1457325
کورنا وائرس: دنیا بھر میں 5 لاکھ 6 ہزار قیمتی جانیں ضائع

دنیا بھر میں عام وبا سے  5 لاکھ  6 ہزار انسان  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، تو 14 ملین 1 لاکھ 94 ہزار اس موذی وائرس کی زد میں آئے ہیں۔

1 لاکھ 42 ہزار سے زائد جانی نقصان اور 37 لاکھ سے زائد مریض موجود ہونے والے متحدہ امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ تدابیر کے دائرہ کار میں  قومی سطح پر ماسک کی مجبوری  کی میں منظوری نہیں دوں گا۔ انسانوں کے معینہ آزادی کے مالک ہونے کی آرزو کو بیان کرنے والے ٹرمپ کا  کہنا تھا کہ ماسک انسانی صحت کے لحاظ سے دیگر مسائل  کو جنم دے سکتا ہے۔ کووڈ۔19 مریضوں کی بلند تعداد ہونے والی ریاست اوتھا میں  والدین کے بلا ماسک کے اسکول کی میٹنگ  کو منسوخ کر دیا گیا۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ دوسرے ملک برازیل میں وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 163 اموات سے مجموعی جانی نقصان 77 ہزار 851 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 33 ہزار کے اضافے سے 24 لاکھ 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

میکسیکو میں ایک دن میں 736 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں، ملک میں ابتک 38 ہزار 310 جانیں وبا کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں، یہاں پر 3 لاکھ 32 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

یورپ  میں کورونا کے مرکزی ملک برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 114 افراد کے وائرس سے شکست کھانے  سے جانی نقصان 45 ہزار  233 ہو گیا ۔  ملک میں ایک دن میں 687 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ یومیہ اموات کی تعداد کے اعلان کو  عارضی طور  روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اٹلی میں کل 11 اموات رپورٹ ہونے سے جانی نقصان 35 ہزار 28 جبکہ فعال مریضوں کی تعداد 12 ہزار 456 ہے۔

ایک دن میں مزید 14 افراد  کے وائرس سے ہلاک ہونے والے فرانس میں جانی نقصان 30 ہزار 152 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار تک ہو گئی ہے  وزیر اعظم جین کاستیکس نے فرانس 2 چینل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وبا  تا حال ملک میں خطرہ تشکیل دے رہی ہے، انہوں نے عوام سے سماجی فاصلوں اور ماسک  کے استعمال کے حوالے سے خبردار بھی کیا۔  ملک میں پیر کے روز سے  بند  عوامی مقامات پر ماسک  کا استعمال لازمی ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں