امریکی بحریہ کے جہاز پر آتشزدگی،قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری

خبرکے مطابق، کیلیفورنیا کے بحری اڈےپر لنگر اندازاس جہاز پر 160 کے قریب ملازمین موجود تھے جس میں فوجیوں سمیت 60 افراد دھماکے کے باعث شدید زخمی ہوگئے ہیں

1454669
امریکی بحریہ کے جہاز پر آتشزدگی،قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے بحری اڈے پر امریکی بحریہ کے جہاز USS BONHOMME RICHARD میں آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔
خبرکے مطابق، کیلیفورنیا کے بحری اڈےپر لنگر اندازاس جہاز پر 160 کے قریب ملازمین موجود تھے جس میں فوجیوں سمیت 60 افراد دھماکے کے باعث شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے جنگی جہاز میں لگی آتشزدگی کو بجھانے کی کوششیں جاری ہے۔
امدادی ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کردیں ہیں جبکہ فائر فائٹرز بھی دھماکے کے باعث لگنے والی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔
خیال رہے کہ یہ جہاز بحری اڈے پر مرمت کے لیے موجود تھا کہ اچانک اس میں دھماکہ ہوا۔
جہاز میں دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں