" عالمی وبا" اموات کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار سے زیادہ ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 34لاکھ 41 ہزار 698 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 71ہزار 670ہو گئیں

1453940
" عالمی وبا" اموات کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار سے  زیادہ ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 34لاکھ 41 ہزار 698 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 71ہزار 670ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 48 لاکھ 81 ہزار 944 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 807 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 75 لاکھ 88ہزار 74 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 37 ہزار 782افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 34لاکھ 13ہزار 995ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکہ میں 17 لاکھ 59ہزار 129مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں  میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 822کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15لاکھ 17ہزار 84کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 66ہزار 176تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 72ہزار 151زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 11 ہزار 335 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 27 ہزار 162 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 11 ہزار 870ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا متاثرین 3 لاکھ 26ہزار 326رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 979ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل متاثرین 3 لاکھ 15ہزار 41 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 3 لاکھ 988 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 403 ہو گئیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 35ہزار 6ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 99ہزار 750ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 819ہوگئی جبکہ کورونا کے واقعات کی تعداد 2 لاکھ 89ہزار 603ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 4ہزار 79ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل مریض 2 لاکھ 76ہزار 242رپورٹ ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں