کورونا وائرس: دنیا بھر میں 5 لاکھ 63 ہزار لقمہ اجل، 1 کروڑ 26 لاکھ سے زائد متاثر

جنوبی امریکی ملک برازیل میں کووڈ۔19 سے 70 ہزار 524 افراد لقمہ اجل بنے ہیں تو 18 لاکھ 5 ہزار وائرس کی زد میں آئے ہیں

1453182
کورونا وائرس: دنیا بھر میں 5 لاکھ 63 ہزار لقمہ اجل، 1 کروڑ 26 لاکھ سے زائد متاثر

عام وبا سے دنیا  بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار جبکہ متاثرین کی تعداد 1 کروڑ26 لاکھ  سے تجاوز  کر گئی۔ اس دوران 73 لاکھ 67 ہزار مریضوں نے وائرس کو شکست بھی دے دی۔

وبا کے مرکز متحدہ امریکہ میں وائرس سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والو ں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 671 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 32 لاکھ 92 ہزار تک ہو گئی ہے۔

جنوبی امریکی ملک برازیل میں کووڈ۔19 سے 70 ہزار 524 افراد لقمہ اجل بنے ہیں تو 18 لاکھ 5 ہزار وائرس کی زد میں آئے ہیں۔

34 ہزار 191 اموات ہونے والے میکسیکو میں 2 لاکھ 89 ہزار 174 افراد میں کورونا وائرس کا تعین ہوا ہے۔

وائرس سے 83 افراد کے ہلاک ہونے والے ونیزویلا میں اقتصادی امور کے نائب وزیر ِ مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

خطہ یورپ میں وبا سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہونے والے برطانیہ میں  جانی نقصان 45 ہزار کے قریب پہنچ گیا۔ ملک میں ابتک 2 لاکھ 88 ہزار 133 افراد وائرس کی زد میں آچکےہیں۔

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 25 افراد وائرس سے شکست کھا گئے جس سے مجموعی  جانی نقصان 30 ہزار کی حد کو عبور کر گیا۔

اسپین  میں  ایک ہفتے میں 10 افراد کی اموات سے  وائرس سے شکست کھانے والوں کی تعداد 28 ہزار 403 ہو گئی۔ ملک کے شمال میں واقع گالیسیا اور باسک خود مختار علاقوں میں کل منعقد ہونے والے صوبائی پارلیمانی انتخابات میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں  پر پولنگ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

پرتگال میں ایک دن میں 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں تو ملک میں کل 646 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے ہیں، یہاں پر 46 ہزار کے قریب افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں